عمران خان کا حملے کی ایف آئی آر پر رد عمل آ گیا

عمران خان،حملہ،ایف آئی آر ،رد عمل،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کا پر حملہ کی ایف آئی آر پر رد عمل آ گیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر میرے وکیل اپنا موقف دیں گے۔

  عمران خان نے کہا ہے کہ ساری زندگی اپنے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھا  ، میری پوری جدوجہد اس خواب کو اپنی قوم کے لیے حقیقت بنانے کے لیے رہی ہے،  آج قوم بیدار، سمجھدار اور اکٹھی ہے ۔

انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری کے میرے پیغام کی حمایت سب نے کی، جب ہم اپنے مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ میری جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں۔پاکستان کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔

جمہوری قوتوں کو انصاف، قانون کی حکمرانی اور غیر ملکی غلامی سے آزادی کے لیے ہماری جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں،حقیقی آزادی ہی ہمارا اور قوم کا اولین مقصد ہے۔