سوئی گیس صارفین کے لئے اہم خبر

سوئی ناردرن گیس، پرانے میٹرز ،ا بجٹ منظور،سٹی42
کیپشن: Sui gas meter,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پرانے میٹرز تبدیل کرنے کے لئے تین ارب نوے کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا، رواں سال کمپنی میں نو لاکھ سے زائد گھریلو، کمرشل اور صنعتی میٹرز کو تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رواں سال لاکھوں میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اوگرا کو درخواست دی کہ تین ارب نوے کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی جائے جس پر اوگرا نے دو ارب انسٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی تاہم ایس این جی پی ایل نے ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام کا سہارا لیکر ایک بار پھر درخواست کی کہ تین ارب نوے کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ درخواست میں 2016 سے لیکر اپریل 2022 تک پرانے میٹرز تبدیل کرنے کا ڈیٹا دیا گیا اور میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے پرانے میٹرز کو رواں سال تبدیل کیا جائیگا۔