اساتذہ کو 20 ہزار تک الاؤنس دینے کا فیصلہ

teachers increment
کیپشن: file photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سکول سربراہوں کے الاونس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری ہیڈ ٹیچرز کا الاؤنس 5 ہزار ،مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 ہزار، ہائی سکولزکا 15 ہزار اورہائر سکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا ماہانہ الاونس 20 ہزار ہوگا۔ سکول ہیڈز، سی ای اوز اور ڈی پی آئیزکے الاؤنس میں اضافے کیلئے تجاویز مرتب کرلی گئیں۔ دس سال سے الاونسز میں اضافہ نہیں کیا گیاتھا۔

پرائمری ہیڈ ٹیچرزکا الاؤنس پانچ سو سے بڑھاکر5 ہزارکیا جائیگا۔مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 سو سے بڑھاکر8 ہزار، ہائی سکولزکے ہیڈزکا الاؤنس 12 سو بڑھا کر15 ہزار کئے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح ہائرسکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا الاؤنس 15 سو سے بڑھاکر20 ہزارکیا جائےگا۔ سی ای اوکاالاؤنس اڑھائی ہزار سے بڑھا کر 30 ہزارکیاجائیگا۔ ڈی پی آئی کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھاکر35 ہزار کیا جائیگا۔ الاونس کی منظوری کیلئے تجاویز محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی کو جلد ارسال کی جائیگیں ۔