سٹی 42: مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ وزیرآباد لانگ مارچ حملہ کاالزام حکومت پرلگانے والے عمران خان ایک بارپھر ثبوت دینے میں ناکام ہوگئے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں میزبان ثبوت مانگتی رہی مگر عمران خان سوشل میڈیا کی کہانیاں سناتے رہے ۔ثبوت کے بجائے انہوں نے صحافی وقار ستی کو بھی ملوث کرنے کی کوشش کی۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت میں رہ کر عمران خان صحافیوں پہ حملے کرتے تھے۔اب الزام لگاکر ان کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سوالوں کے جواب سے بچنے کیلئے بغیر صحافیوں کی پریس کانفرنس کرنےوالے عمران خان،سی این این کو انٹرویو میں پھنس گئے۔ عمران خان کے ان الزامات پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل سامنے آیاہے۔ان کےبیان میں کہاگیاہے کہ سانحہ وزیرآباد میں عمران خان کی جانب سے سینئرصحافیوں حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اوروقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے۔
عمران خان اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں ۔ملک کو آگ لگا کر ، خون بہا کر لاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں ؟صحافی سوال پوچھیں تو دشمن ؟ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن ؟ْ فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے