ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کا اہم بیان آگیا

Ken Williamson
کیپشن: Ken Williamson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کو ایک مضبوط اور  بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے  مگر ہمارے خلاف اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فن ایلن کے لیے اہم ہو گا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے جب کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔