ننھے بچے کی بلی نے کیسے مدد کی؟ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

cat and boy video viral
کیپشن: cat and boy video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کودیکھ کر عقل سلیم دنگ جاتی ہے، پالتو جانوروں کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جو مالک سے وفاداری اور ان کے جان ومال کی حفاظت کرتے نظر آتے ہیں، ایک پالتو بلی کی ویڈیو سامنے آئی جس نے ننھے بچے کی مشکل آسان کردی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس 16 سیکنڈ کی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لئے، اکثر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جہاں بچے کچن میں کوئی نہ کوئی حرکت کررہے ہوتے ہیں، جبکہ ان کی مدد کے لئے وہاں کوئی موجود نہیں ہوتا۔ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کو دیکھنے والے  حیران رہ گئے جہاں بلی نے ننھے بچے کی مشکل کو آسان کردی۔

سوشل میڈیا پر ننھے بچے اور بلی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ فریج کے اوپر سے کوئی کھانے کی چیز اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ جبکہ بلی کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ کر یہ سب دیکھ رہی ہے۔ کافی کوششیں کرنے کہ بعد ننھا بچہ بلی سے مدد مانگتا ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی مدد کرنے کے لئے بلی فوراً فریج کے اوپر چڑھی اور کھانے کی چیز زمین پر پھینک دی جس کے بعد بچے نے اس کو اُٹھالیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer