مہوش حیات کی انگریزی گانے پر بنی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Mehwish Hayat new video
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات  کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں وہ انگریزی میوزک پر منفرد انداز اپنائے جارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی سامنے آنے والی ویڈیو دبئی میں ہونے والے پیسا ایوارڈ شو پر بنائی گئی۔

ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات کسی اپارٹمنٹ میں موجود ہیں اور منفرد انداز اپناتے کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انگریزی میوزک بھی چل رہا ہے، اداکارہ نے ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ" ہجوم کی بجائے اکیلےغلط سمت جانا بہتر ہے"۔تین گھنٹے پہلے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer