مغلپورہ؛ موٹر سائیکل سوار ملزموں نےجوان راہگیرلڑکی کو قتل کردیا

Unknown girl killed
کیپشن: girl killed
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)مغلپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
 پولیس کے مطابق واقعہ مغلپورہ کے علاقہ درس بڑے میاں کے قریب پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے راہ گیر لڑکی کو قتل کر دیا۔

لڑکی کی عمر 22 سے 25 سال کے درمیان ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مقتولہ کی شناخت اور واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer