سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا

Increased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ، 200 روپے اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔

شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی، ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، صرافہ ڈیلرز کے مطابق شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2سو روپے اضافہ ہو گیا۔

  اضافے کے بعد 24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 208 روپے فی تولہ،21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 62 روپے فی تولہ ہو گئی۔