اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ساس کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو

Sadaf Kanwal and her mother in law dance
کیپشن: Sadaf Kanwal dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو اگاہ کرتی رہتی ہیں، اس بار ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی ساس کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں،ایک گھنٹہ پہلے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

معروف اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول ان دنوں کیا کررہی ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پتہ چل گیا، انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صدف کنول کو ساس کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیوکو سلیبڑٹی کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے وائرل کیا گیا، ویڈیو میں صدف کنول اور ان کی ساس گھر کے صحن میں گانے پر رقص کرنے میں مصروف ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ " صدف کنول اور ان کی ساس خاندان میں ہونے والی شادی کے لئے ڈانس پریکٹس کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ صدف کنول کی جانب سے شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر مختصر ترین ویڈیو انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، ویڈیو کے کیپشن میں صدف کنول کا بتانا تھا کہ شہروز سبزواری کو گلے ملنا بالکل پسند نہیں۔

صدف کنول نےشہروز سبزواری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ میرے عجیب سے شوہر میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer