کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

Indian actors
کیپشن: katrina and vicky koshal
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ جلد ہی دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

اب خبر آئی ہے کہ دونوں کی شادی کے سلسلےمیں ایک اہم رسم ادا کردی گئی ہے ،یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جسے ''روکا،، کہا جاتا ہے اور یہ شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی سمیت ان کے گھر والے اور رشتے دار شرکت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا  کے دعوے کے مطابق دونوں اداکاروں کی رسم میڈیا سے پوشیدہ رکھنے کیلئے دیوالی پر بھارتی فلم ساز کبیر خان کے گھر ادا کی گئی جس میں کترینہ اور وِکی کے گھر والوں سمیت قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔یہ ایسی رسم ہے جس میں منگنی، شادی کے انتظامات سے لے کر مہمانوں کو مدعو کرنے تک کے معاملات پر بات چیت کی جاتی ہے۔ فی الحال کترینہ اور کوشل کی جانب سے شادی کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں لیکن تاحال دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔