ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرے کی گھنٹی، کورونا کیسز میں دھڑا دھڑ اضافہ

Corona cases in europe
کیپشن: Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دنیا کے 240 میں 55 ممالک جن میں روس، یوکرائن ، جرمنی اور یونان شامل ہیں میں کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح کوچھونے لگی۔
یورپ کے ملک جرمنی میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ جرمن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وبا میں اضافہ کی وجہ ویکسین نہ لگوانے افراد ہیں تاہم ویکسین شدہ افراد میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ معروف یو ٹیوبر 29 سالہ '' ریزو'' نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جرمنی میں کورونا کیسز ریکارڈ سطح کو چھونے لگی ہے اور مجھے ویکسین لگوانےکے باوجودکورونا ہوگیا ہے۔

جرمنی کے رابرٹ کوش انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 201 کیسز روزانہ سامنے آرہے ہیں جو کہ یورپ کے کئی ملکوں سے کم ہے۔ جرمنی کی 83 ملین آبادی میں سے 67 فیصد شہریوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ مشرقی یورپ کے ممالک کا شمار کم ترین ویکسین لگانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ یوکرائین میں ایک ہی روز میں کورونا کی  وجہ سے ریکارڈ 793 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جبکہ ایک روز میں 25 ہزار افراد کورونا سے متاثرہورہے ہیں۔

41 ملین کی آبادی میں صرف 17.9 فیصد شہری مکمل ویکسین شدہ ہیں۔ اسی طرح روس بھی کورونا سے بری طرح متاثر ممالک میں شامل ہیں جہاں ایک روز میں 39 ہزار چارسو کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں پانچ ہزار کے قریب کیسز صرف دارالحکومت ماسکو میں ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے  باقی نصف آباد ی کو بچانے کے لئے ڈبلیو ایچ او نے دنیا کی 20 بڑی طاقتوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسین کی غریب ملکوں کو سپلائی کے لئے فوری بنیادوں پر 23.4 ارب ڈالر کی امداد فراہم کریں۔