ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

Increased
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری،  ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 170.01 روپے سے مہنگاہوکر 170.51 روپے پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر169.90 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ فاریکس ماہرین کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر کی خریداری ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، پٹرول ،گھی ،چینی،آٹا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔