سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اہم ترین عہدے ختم

CAA
کیپشن: CAA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اہم ترین عہدے ختم کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)  کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کرلیا گیا، جس میں اہم ترین عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایچ آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی اےاے کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اہم ترین عہدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو ختم کردیا گیا جبکہ کئی شعبوں کو بھی سی اے اے کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے نکال دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ منیجرز سمیت دیگر عہدوں کو سی اےاے کے نئے ڈھانچے سے الگ کر دیئے گئے جبکہ لائسنسنگ، ایروردینیس، فلائٹس اسٹینڈرڈ،ایرواسپیس اینڈ ایروڈروم نئے تنظیمی ڈھانچے کا حصہ ہوں گے، ایرومیڈیکل شعبوں کو سی اے اے کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں شامل رکھا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیئے گئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer