برائلر چکن سستا، فی کلو کتنے روپے میں فروخت؟

Chicken rate in Lahore
کیپشن: Chicken
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی، مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی عام شہریوں کی پہنچ سے دُور کردیا گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ریٹ 305 روپےکلو مقرر، فارمی انڈے بھی مہنگے، 181 روپے کے درجن ہوگئے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، ریٹ 4 روپے کمی کے بعد 305 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 202 اور پرچون ریٹ 210 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کے نرخ میں ایک روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انڈے 181 روپے کے ایک درجن ہوگئے ہیں، انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار تین سو دس روپے پر پہنچ گیا ہے۔