پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا‎: عثمان بزدار 

پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا‎: عثمان بزدار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار   نے کہا ہے کہ عوام کو ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے۔ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں،  منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،  پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے، سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا،  اپوزیشن نے اقتدار کیلئے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آہ و زاری بے وقت کی راگنی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،  اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں،  پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے ،  ایک بیان نے اس اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے، عوام نے چوروں کا شر انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی و زراء سید صمصام علی بخاری، شوکت علی لالیکا، جہانزیب کھچی، مشیر حنیف پتافی، مشیر آصف محمود، ارکان قومی اسمبلی اورنگ زیب کھچی، صداقت علی عباسی، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) محمد لطاسب ستی، شہباز احمد، سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، عثمان چنڑ، عون چودھری ،سمیرا ملک اور دیگر شامل تھے۔

 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer