'ویمن سیفٹی' ایپ کا اجراء

 'ویمن سیفٹی' ایپ کا اجراء

(علی ساہی)پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کومزید بہتر بنانے کے لئے' ویمن سیفٹی' ایپ کا اجراء کردیا گیا۔ خواتین کہیں بھی خود کو غیر محسوس تصور کریں تو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء کردیا، خواتین سیفٹی ایپ سے پولیس کی فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ سے ہنگامی صورتحال میں ورکنگ لیڈیز اور گھریلو خواتین دونوں باآسانی مستفید ہوسکتی ہیں۔

 آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ   خواتین اپنے موبائل فونز میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو ایپ پر رجسٹر کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ سے صرف ایک کلک پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو، ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن سیفٹی ایپ سے خواتین کسی بھی جگہ جانے سے پہلے لوکیشن ریویو کے ذریعے اس کا جائزہ معلوم کرسکتی ہیں۔ خواتین کسی خاص جگہ کے بارے میں محفوظ، جزوی طور پر محفوظ اورغیرمحفوظ ہونے کا فیڈ بیک بھی دی سکتی ہیں۔ پنجاب پولیس کے نمائندے سے لائیو چیٹ کے لئے  کیلئے براہ راست گفتگوکا آپشن بھی ایپ میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ   ایپ کے ذریعے خواتین کسی بھی مشکل کی صورت میں صرف ایک بٹن دبائیں گی فوری طور پر پولیس۔ ہائی وے پولیس اور ریسیکیو کوالرٹ جاری ہوجائے گا،اگر تیس سیکنڈ کے دوران کسی طرف سے جواب نہیں آتا تو کنٹرول سے متعلقہ پولیس کو آگاہ کرکے خاتون کو پیغام بھیج دیا جائے گا کہ کونسی پولیس مدد کو پہنچ رہی ہے۔