پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ریحان گل ) نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل مکمل، نئے ایڈمنسٹریٹرز تعینات اور بلدیاتی اداروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل نو کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کی تعداد 229 سے بڑھا کر 455 کردی گئی ہے جبکہ تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی نئے سرے سے تعیناتی کردی گئی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور کو تعینات کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج بھی متعلقہ ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوگا۔ ہیڈ کوارٹرز کےعلاوہ میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار اور ٹاؤن کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی ادارے وجود میں آنے کے بعد ضلع اور تحصیل کی سطح پر بڑے پیمانے میں افسران اور ملازمین کے تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔