نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا

 نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)اعجاز احمد جعفر نے نابینا افراد کا ڈیلی ویجز سے کنٹریکٹ پر منتقلی کا مطالبہ منظور کرلیا۔

  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں نابیناافراد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئرعنبرین رضا، سیکرٹری آئی اینڈسی محمد مسعود مختار سمیت دیگر اعلیٰ افسر شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈاعجاز احمد جعفرنے کہا کہ نابینا افراد کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں اور معذور افراد کے 3  فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر ہر صورت عمل کیا جائے۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے نابینا افراد کو کنٹریکٹ پر منتقل کردیا جائے گا اور کنٹریکٹ پر آنے کے بعد 3 سال کے عرصے کے بعد نابینا افراد کو ملازمتوں پر مستقل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نابینا افراد کا کلب چوک مال روڈ پر دھرنا 5 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے سردی سے بچنے کیلئے ٹینٹ بھی لگا لیے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقلی کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer