خشک سردی اور سموگ کے باعث لاہور میں بیماریاں پھیلنے لگیں

خشک سردی اور سموگ کے باعث لاہور میں بیماریاں پھیلنے لگیں
کیپشن: City42 - Smog, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصرعلی) شہری ہوجائیں خبردار، خشک سردی اور سموگ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ سینکٹروں شہری بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ طبی ماہرین نے لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کےمطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ خشک سردی اور سموگ کے ملاپ نے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ صرف دو ہی دن میں سینکڑوں شہری مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے۔ کھانسی، الرجی، زکام اور بخار سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں پہنچ گئی، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے، ٹھنڈے پانی، کھٹی مٹھی چیزوں سے پرہیز کرنے اور گھر واپسی پر ہاتھ،  منہ صاف پانی سے دھونے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں ہونے سے سموگ اور خشک سردی کی چھٹی ہو جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer