ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ:وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید الیکٹر ک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان

سندھ:وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید الیکٹر ک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کراچی کے لیے مزید الیکٹرک (ای وی) اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا گیا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی سلیم اللہ اوڈھو اور دیگر حکام شریک تھے۔

اجلاس میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، پنک ای وی اسکوٹیز کی تقسیم، ای وی ٹیکسی سروس اور ماس ٹرانزٹ کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت خواتین کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز فراہم کرے گی، جبکہ کراچی میں نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کو وسعت دینے کے لیے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور کے نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لاڑکانہ، دادو، سیہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں بھی انٹر سٹی بس سروس شروع کی جائے گی۔