ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند

ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر  جہاں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان ہوا ہے، وہیں پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔  

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی گئی ہے، پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے ۔ 

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے 9 ، 10 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی  ملتوی کردیے گئے ہیں ۔