ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی; سنی علماء کونسل کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف مظاہرہ

راولپنڈی; سنی علماء کونسل کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف مظاہرہ

سٹی 42 : راولپنڈی میں سنی علماء کونسل راولپنڈی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ 

قیادت سنی علماء کونسل اسلام آباد کے امیر مفتی تنویرعالم نے کی، جس میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان کی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا، اس لیئے اس نے بزدلی کا مظاہرہ کیا، امن کے مراکز مدارس مساجد پر حملہ کرکے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ عیاں کردیا، بھارت نے آج جو بزدلانہ کاروائی کی اور گزشتہ دنوں جو کیا اسکا انجام تو دنیا نے دیکھ لیا۔ پاک فوج نے ان کے طیارے اور ڈرونز گرا کر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع کمزور نہیں۔ 

مظاہرے میں کارکنوں کی جانب سے یہودیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد۔۔ہندؤں کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے ۔ 

مظاہرے میں کہا گیا کہ آرمی چیف حافظ منیر کی قیادت میں فوج اور پاکستان کے شاہیں بے گناہ شہدا کا بدلہ لیں گے۔ حافظ عاصم منیر ،آپ جرات کا اظہار کریں پاکستان کا بچہ بچہ آپکے حکم پر کٹ مرنے کو تیار ہے، پاکستانی قوم غیور اور محب وطن قوم ہے۔ پیشاب پینے والی قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم خالد بن ولید محمود غزنوی اور صلاح الدین کے ماننے والے ہیں۔ پاکستان کو پاکستان کے دشمن ممالک گھیر کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ساری دنیا بھی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتی، ایک وقت آئے گا کہ اسرائیل کو بھی فتح کرکے دکھائیں گے، ہمیں اگر فوج کے ساتھ ملکر جہاد کرنا پڑا تو ہم تیار ہیں، ہم نہ دبنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں۔ 

تم سمجھتے تھے کہ ڈروں حملوں سے ڈر جائیں گے مگر دیکھ لو ہم تو آئے مرنے کے لیئے ہیں دشمن کو ختم کریں گے، یہ قوم صرف اپنے رب سے ڈرتی ہے جو شہادت کو گلے لگانے کو تیار ہے۔