ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال؛ افواج پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں

ساہیوال؛ افواج پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں

ویب ڈیسک : ساہیوال میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ 

ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور پریس کلب کے زیر اہتمام ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلیوں میں مقامی ایم پی اے ملک قاسم ندیم،ضلعی افسران ،پریس کلب کے عہدیدران ،ممبران ،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ 

شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی گئی ، شرکاء نے بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔  شرکاء ریلی نےبھارتی جارحیت کیخلاف  شدید نعرے لگائے۔