ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کے حوصلے بلند، پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کرنے کو تیار

لاہوریوں کے حوصلے بلند، پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کرنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارت کی جارحیت جاری، جس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر مقابلے کرنے کو تیار ہوگئی ۔ 

لاہوریوں کے حوصلے بلند نظر آئے جنہوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، جس کے بعد فضا قومی نعروں سے گونج اُٹھی۔ شہری بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئےپرعزم دکھائی دیے ۔ وطن کے دفاع کیلئے بچوں،خواتین،بزرگوں کاعزم وحوصلہ دید کے قابل تھا ۔ 

پاکستان کی بہادر خواتین کا کہنا ہے کہ ہم بھی اپنی پاک فوج کےساتھ کھڑی ہیں ۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک افواج اپنےوطن کادفاع کرناجانتی ہیں ۔ 

بھارتی جنگی جنون کیخلاف انارکلی بازار کے تاجران نے بھی پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، کہنا ہے کہ پاک فوج ہندوستان کواسی کی زبان میں جواب دے، بھارت نےبین الاقوامی سرحدعبورکرکےپاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔

تاجران کا کہنا ہے کہ بھارت کو جب تک اسی کی زبان میں جواب نہیں ملے گا باز نہیں آئے گا ۔