ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالے اس اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں،اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔
اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔