ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، ڈالرسستا ہوگیا

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، ڈالرسستا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 281.47 روپے سے کم ہوکر 281.37 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر اور پاکستانی روپے کے تبادلہ کی شرح پاکستان کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوتی ہے، تو پاکستان کے لیے درآمدات مہنگی ہو جاتی ہیں، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ کیونکہ پاکستان بہت سی چیزیں باہر سے منگواتا ہے، جیسے کہ تیل اور مشینری، اس لیے ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ان سب کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی ہے، تو درآمدات سستی ہو جاتی ہیں اور مہنگائی کم ہو سکتی ہے، لیکن اس سے پاکستان کی برآمدات کی قیمت باہر کے ملکوں میں بڑھ جاتی ہے، جس سے برآمدات کم ہو سکتے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2025-05-08/news-1746693370-2570.jpeg

 
 


 
 

Ansa Awais

Content Writer