ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک آرمی کی عمران خان کے خلاف الزامات پر قانونی کارروائی کی وارننگ

پاک آرمی کی عمران خان کے خلاف الزامات پر قانونی کارروائی کی وارننگ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان آرمی نے عمران خان کے خلاف الزامات پر قانونی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سینئر فوجی افسر پر الزامات پر آئی ایس پی آر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت فوج کے حاضر سروس اعلی افسر کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ و بے بنیاد الزامات لگائے۔

 آئی ایس پی آر نے عمران خان کے سینئر فوجی افسر پر الزامات کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا کہ عمران خان نے بغیر ثبوت فوج کے سینئر افسر پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے، من گھڑت، بدنیتی پر مبنی الزامات افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے ہیں، ایک سال سے فوجی اہلکاروں پر سیاسی مقاصد کیلئے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فوجی، انٹیلی جنس اہلکاروں کو اشتعال انگیزی، پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، متعلقہ سیاسی رہنما قانونی راستہ اپنائیں، جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، ادارہ، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔