شہر کے مختلف علاقوں میں 9 افراد قتل

 شہر کے مختلف علاقوں میں 9 افراد قتل
کیپشن: murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں برس شہر کے مختلف علاقوں میں دوران واردت ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل ،  درجنوں کو زخمی کر دیا,سی سی پی او لاہور کہتےہیں کہ واردات ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔پولیس اعدادوشمار کے مطابق رواں برس اب تک نو افراد کو ڈاکوؤں نے دوران واردات قتل کیا۔ماہ رمضان میں ڈاکوؤں نے دوران واردت دو افراد کو قتل کیا ،گزشتہ رات سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل ،دو کو زخمی کیا ،دوران واردت زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ڈاکوؤں نے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لئے۔

ادھر سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے واردات ہونا کوئی ایشو نہیں ،پولیس ملزمان کو گرفتار کر لیتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer