صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت

 صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت
کیپشن: birds shops
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاک ڈاون کی بندشوں سے فینسی پرندے اور پالتو جانوروں کا کاروبار بھی شدید متاثر،  ضلعی انتظامیہ نے خوراک اور دیکھ بھال کیلئے صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی تاہم خریدوفروخت پر بدستور پابندی ہو گی۔
 

کورونا کی وبا نے جہاں زندگی کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا وہیں لاک ڈاون کی بندشوں نے پالتو جانور اور پرندوں کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ لاہور میں ٹولنٹن مارکیٹ، داتا دربار مارکیٹ، دھرم پورہ اور کینال روڈ پر برڈ مارکیٹس ہیں جہاں فینسی پرندوں اور جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔ ان کی خوراک اور دیکھ بھال کیلئے ضلعی انتظامیہ نے صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
دکانداروں نے لاک ڈاون کے باعث قیمتی جانوروں اور پرندوں کو گھروں میں منتقل کرلیالیکن وہ خود بھی مانتے ہیں یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں۔
فینسی پرندوں کا کاروبار دن بدن فروغ پا رہا تھا۔  کورونا کی بڑھتی وبا نے اس کے آگے فل سٹاپ لگا دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer