ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

700 رپے سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنا گھر بنانے کا سنہری موقع

Naya Pakistan House
کیپشن: Naya Pakistan House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین:حکومت کے سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے میں بڑی پیش رفت، موضع رکھ پاجیاں کی 196 کنال سرکاری اراضی نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منتقل کرنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ نے اراضی کی نشاندہی اور انتقال سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ موضع رکھ پاجیاں کی 196 کنال اراضی نیا پاکستان اتھارٹی کو منتقل ہوگی،سستے ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا ہے کہ پیری اربن کیلئےپرائیویٹ اراضی کی ضرورت نہیں، 196 کنال اراضی اتھارٹی کو منتقل ہوگی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن،شالامار میں اراضی کی نشاندہی کی جاچکی، اے سی رائیونڈ عدنان رشید نےسرکاری اراضی وا گزار کرائی۔ لاہور سے 700 کم آمدن والے افراد کو سستے گھر ملیں گے۔ رائے ونڈ روڈ پر موضع رکھ پاجیاں 700 گھر بنیں گے جبکہ3مرلے گھر کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی۔ 

قبل ازیں پنجاب کابینہ نے ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی بھی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عوام کیلئے ہو گا، 20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین، 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین اور 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہوگا، ایک فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے ہوگی ۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے صحافی اور وکلاء برادری کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ملتان میں پرانی غلہ منڈی گودام کی جگہ 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی، ہسپتال کے قیام کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنل اینڈ سپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، کابینہ نے ایم آئی ٹی ایکٹ کو میوہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔