معروف اداکارہ شلپا شیٹھی  کی فیملی  کورونا میں مبتلا

Shilpa Shetty family
کیپشن: Shilpa Shetty family
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف اداکارہ شلپا شیٹھی  کی پوری فیملی  کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ، تاہم اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام  پر اپنے پیغام میں  لکھا کہ میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کےبعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد میرے گھر کے تمام افراد حکومتی ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی ملک ثابت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں پہلی بار کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔