ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کی تیاریاں، لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کا رش لگ گیا

عیدالفطر کی تیاریاں، لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کا رش لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چودھری آفاق : چھٹی کے روز عیدالفطر کی تیاریاں جاری، لبرٹی مارکیٹ میں خریداروں کا رش لگ گیا۔ عید کے دن قریب آتے ہی  کپڑوں، جوتوں، بیگز اور بچوں کی اشیاء کی خریداری میں اضافہ ہوگیا۔ 

بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد لبرٹی مارکیٹ میں خریداری کے لیے موجود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی تھی تو آج عید کے لیے خریداری مکمل کرلی،  مصروفیات چھوڑ کر فیملی اور بچوں کو شاپنگ کروانے لائے ہیں۔ بازار سے عید کے لیے کپڑے اور جوتے خرید لیے ہیں۔ 

دکانداروں کا کہنا ہے کہ تہواروں کے موقع پر کاروبار کو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔