ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے: عظمیٰ بخاری

آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت دنیا بھرکی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےخواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ہرمنصوبےمیں خواتین کو ترجیح دی ہے،پنجاب میں پہلی مرتبہ عورت خود کو محفوظ محسوس کررہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آج عورت ہرشعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے،خواتین سیاست، فوج،عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کررہی ہیں،پنجاب کی وزیراعلیٰ ایک خاتون ہےاس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لےرہی ہے،پنجاب کی عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی آج محفوظ ہے،جوعورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھے آج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے۔  پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہر اس عورت کی آواز ہیں جسے کبھی دبایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ "پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے۔ ہم نے انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے اور اب کسی کی جرات نہیں کہ کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔