ویب ڈیسک: چند گھنٹوں بعد انڈین نیشنل کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ اہم میچ نریندر مودی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں جیتنے والی ٹیم ٹرافی کے ساتھ بھاری انعامی رقم بھی حاصل کرے گی۔
آئی سی سی مین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالرز کا انعامی پول رکھا ہے جو 2024 کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم کو 3 ملین ڈالرز جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالرز ملیں گے۔
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 7 لاکھ 90 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے، جبکہ سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں 3 لاکھ 80 ہزار ڈالرز حاصل کریں گی۔ گروپ مرحلے میں شریک ٹیموں کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں انڈین نیشنل کرکٹ ٹمم ٹائٹل جیتا تھا جبکہ سائوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم رنرز اپ رہی تھی۔ اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم اسٹاف کے لیے اضافی انعامات کا بھی اعلان کیا تھا۔
اب شائقینِ کرکٹ کی نظریں احمد آباد پر مرکوز ہیں جہاں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ فائنل یادگار مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کیویز نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے مات دی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 30 ٹی ٹو20 میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں بھارت نے 18 میں کامیابی حاصل کی جبکہ کیویز نے 11 میچزجیتے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔