ویب ڈیسک:بنگلہ دیش کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔
حکام کے مطابق پیر کو دو آئل ٹینکر پہنچنے والے ہیں جس سے سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی خبروں کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے اضافی ایندھن خریدنا شروع کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال زیادہ تر گھبراہٹ میں کی جانے والی خریداری کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
ان کے مطابق نئی کھیپیں پہنچنے اور ڈپو سے معمول کے مطابق سپلائی بحال ہونے کے بعد حالات جلد معمول پر آ جائیں گے۔