عابد چودھری:نصیرآباد میں ایک منشیات کے ملزم کے مقدمے میں اسے بیگناہ نہ لکھنے کے معاملے پر وکلاء نے تھانیدار اور دیگر اہلکاروں پر تشدد کیا۔ اے ایس آئی آصف نذیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اغواء، سرکاری مداخلت، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ سب انسپکٹر یوسف رحمت اور کانسٹیبل مزمل نے ملزم زین کو ماڈل ٹاؤن کچہری لے جایا۔

وکلاء علی شیر اور شہباز بھٹی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملزم کو مقدمے میں بیگناہ لکھنے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔ سب انسپکٹر یوسف رحمت نے کہا کہ ملزم زین علی کو عدالت پیش کرے گا، لیکن ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے سب انسپکٹر یوسف اور دیگر اہلکاروں کو تشدد اور زد و کوب کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں کو اغوا کی کوشش کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
سینیئر وکلاء نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی جان بچائی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔