سعید احمد:مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
چھٹی کے روز برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 497 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 329 روپے جبکہ پرچون ریٹ 343 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور متعدد دکاندار صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
فارمی انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن پر برقرار ہے جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 5 ہزار 880 روپے مقرر کیا گیا ہے۔