ویب ڈیسک: شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا افسوسناک واقعہ محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں پیش آیا۔
شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے توبچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
ملزم علی دانیال موقع سے فرارہوگیااوروالدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کیاگیاہے۔
واضح رہے چند ماہ قبل شانگلہ میں سنگدل باپ نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی پر چاقو کے وار کر کے قتل کردیا تھا ۔
ذرائع کے مطا بق گھریلو ناچاقی پر رحمت اللہ نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا ۔شانگلہ پولیس نے رحمت اللہ ولد عقل کو موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
شانگلہ پولیس نے ملزم رحمت پر ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تھی۔