سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزیراعظم نے کارروائی میں تین خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔