ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

لاہور پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ اوز تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔  جس کے مطابق انسپکٹر محمد ندیم اختر  کو ایس ایچ او راوی روڈ تعینات کردیا گیا، سب انسپکٹر فریاد اشرف کو راوی روڈ سے ایس ایچ او اسلامپورہ تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ اواسلامپورہ  سب انسپکٹر زاہد محمود کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم دیدیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس ایچ اوگڑھی شاہو سب انسپکٹر دلاور علی پولیس لائنز کلوز تعینات کردیے گئے ۔ 

پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد حمزہ نواز ٰایس ایچ اوگڑھی شاہو تعینات، سب انسپکٹر محمد یونس مصطفی ٹاؤن سے ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات، جبکہ ایس ایچ او گوالمنڈی انسپکٹر غلام باری کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر ہاشم افتخار ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن تعینات، اور سب انسپکٹر نجم علی کو ایس ایچ او مستی گیٹ تعینات کر دیا گیا۔  ایس ایچ او مستی گیٹانسپکٹر محمد اسلم کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد راشد انور انچارج چوکی ایف سی کالج تعینات، سب انسپکٹر محمد نعمان چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ سے انچارج چوکی پھلروان برکی تعینات، جنرل ڈیوٹی شاہدرہ ٹاؤن سے سب انسپکٹر ندیم علی انچارج  چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ تعینات کردیے گئے ۔