ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار علی گونی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی اداکار علی گونی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکار علی گونی نے ماہِ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ 

 علی گونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ سے تصاویر شیئر کیں جو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک تصویر میں علی گونی خانہ کعنہ کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوائے ہوئے ہیں، اس تصویر کے ساتھ اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنا سر منڈوایا ہے۔

 پوسٹ کے کیپشن میں علی گونی نے حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی حج کے برابر ہے۔  انہوں نے مزید لکھا کہ میرا عمرہ حج کے برابر ہے اور یہ بات اسلامی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس مبارک ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کی فضیلت زیادہ ہے۔

 مداح اور انسٹاگرام صارفین علی گونی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔