ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک، چینی مافیا کی ہٹ دھرمی قائم، چینی 163 روپے کلو ہوگئی

رمضان المبارک، چینی مافیا کی ہٹ دھرمی قائم، چینی 163 روپے کلو ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: چینی کی قیمت آسمان کوچھونے لگی,ایک ہفتے میں چینی 6روپے مہنگی ہوکر163روپے کلوپرپہنچ گئی,شہری چینی کی بڑھتی قیمت سے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق مہنگائی کی کڑواہٹ چینی کی مٹھاس سے شہریوں کو دور کرنے لگی ، چینی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، ہول سیل میں چینی ایک ہفتے میں 6روپے مہنگی ہوکر163روپے پرجاپہنچی، ریٹیل میں 170 روپے کلوپربرقرار ہے۔
چینی کی نئی قیمت کوسن کرشہری پریشان،  مطالبہ کیا کہ حکومت چینی سمیت دیگراشیائےضروریہ کوسستاکرے، دکانداروں نے چینی مہنگی ہونے کی وجہ گنّے کی پیداوارمیں کمی اور متاثرہونے کوقرار دیدیا۔
ہول سیل میں چینی کی بڑھتی قیمت سے ریٹیل میں چینی 170 روپے سے بڑھنے کاامکان ہے۔