ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گانے گانے کی وجہ سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ان کا پاکستان کے دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ جان کر سب دنگ رہے گئے۔
چاہت فتح علی خان نے 2024 میں اپنے گانے ’بدو بدی‘ سے بہت مقبولیت حاصل کی، اس ٹریک نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے کے اندر 27 ملین ویوز حاصل کیے، تاہم کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے گانا ہٹا دیا۔
چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور ان کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔حال ہی میں چاہت فتح علی خان نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ’فتح علی خان‘ استعمال کرنے کی بات کی۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ فیصل آباد میں ایک گلوکار تھا جس نے میرے خلاف فتح علی کی وراثت کا استحصال کرنے کا مقدمہ درج کرایا، اس کیس میں کہا گیا کہ میں ایک چھوٹا گلوکار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نصرت فتح علی خان کی وراثت کو استعمال کر رہا ہوں۔
میرے خلاف شکایت میں کہا گیا کہ میں ’چاہت‘ کیساتھ ’فتح علی خان‘ کا لاحقہ فیصل آباد کے لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔
جب یہ کیس سامنے آیا تو پھر واضح کیا کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے لیے نام اس لیے استعمال کیا کیونکہ میں ان سے پیار کرتا ہوں۔ بس اتنا ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کی تعریف کرتا ہوں۔
یہ ایسے ہی جیسے لوگ اپنے بچوں کے نام عمران خان، علامہ اقبال اور قائداعظم کے نام پر رکھتے ہیں، یہ سب کچھ محبت کی وجہ سے ہے۔