رمیز راجا کا نوجوان فاسٹ بولر حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ 

 رمیز راجا کا نوجوان فاسٹ بولر حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں، کیونکہ یہ انکے لیے بہتر ہے وہ اسوقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کیلئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپکا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپکی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔