پنجاب اسمبلی  : مخصوص نشستوں پرنومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی  : مخصوص نشستوں پرنومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں مخصوص نشستوں پر 24 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔

گنتی پر پنجاب اسمبلی کے اجلا س کا کورم پورا ہونے پر سپیکر نے نو منتخب ارکان کو حلف کی دعوت دے دی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چئیر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

رانا منورحسین، سیدعلی حیدر گیلانی، غلام مرتضیٰ اور محترمہ راحیلہ نعیم کے نام پینل آف چئیر مین شامل ہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق گنتی کرنے پر ایوان میں ایک سو چار ارکان موجود ہیں۔ 

اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، یہ ہماری سیٹیں ہیں یہ ہمیں دی جانی چاہیے۔ اپوزیشن رکن نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی کہ ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔

رانا آفتاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے حلف نہ لیا جائے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا جارہا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ لکھ کر دے چکے ہیں کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ۔۔