ہفتے کو چھٹی کا اعلان

 ہفتے کو چھٹی کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کے موقع پر   لاہور ہائیکورٹ سمیت مقامی  عدالتوں میں 11 مارچ بروز ہفتے کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ہفتے کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہیں ،نوٹیفکیشن کی نقول سیشن جج لاہور سمیت دیگرز کوبھی بھجوائی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے بھی حضرت مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر گیارہ مارچ کو لاہور میں عام چھٹی کا اعلان کیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی،  تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

 یاد رہے کہ حضرت مادھو لعل حسین کے عرس کو "میلہ چراغاں" سے منسوب کیا جاتا ہے، اس لئے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دیتی ہے،  شاہ حسین لاہوری 1539ء میں ٹیکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ عثمان تھا جو کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔ مادھولعل حسین کا خاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا۔ ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے۔

شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لیے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔