ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گرفتاری کا خدشہ

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گرفتاری کا خدشہ
کیپشن: Hareem Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر  حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف  ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی جس میں حریم شاہ کے وکیل نے ترک زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکلہ ترکی میں بیمار ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انہیںٰ کیا بیمار ی لاحق ہے اور  کیس چیز کا علاج کرارہی ہیں؟  جس پر  وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔عدالت  نے استفسار کیا  کہ واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟  جس پر وکیل نے بتایا کہ انہیں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے حریم  شاہ کو 18 اپریل کو ایف آئی اے کے سامنے پیش  ہونے کا حکم  دیا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، انہوں نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor