حمزہ علی عباسی کو بڑی کامیابی مل گئی

حمزہ علی عباسی کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوبز کو خیر آباد کہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ برس بتادیا تھا کہ وہ خدا سے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف عمل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شیئر کرتے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ الحمداللہ کتاب کا پہلا خاکی مسودہ مکمل ہوگیا ہے، ساری تعریفیں خدا کیلئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے اس ٹویٹ کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ 

اس سے قبل انہوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔ حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ 2019 میں شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے ایک سال بعد باضابطہ طور پر دوبارہ واپسی کا اعلان کیا تھا۔