ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کا عالمی دن، نقاب پر پابندی لگا دی گئی

خواتین کا عالمی دن، نقاب پر پابندی لگا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: مسلمانوں کے لئے سیاہ دن، ایک اور ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی لگا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق   سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

 واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر گزشتہ روز ریفرنڈم کروایا گیا تھا۔ ریفرنڈم کمیٹی کے سربراہ اور رکن سوئس پارلیمنٹ والٹر ووبمین نے ریفرنڈم کے آغاز سے قبل کہا کہ ہماری روایات کے مطابق آپکو اپنا چہرہ دکھانا ہے، یہ ہماری بنیادی آزادی کی علامت ہے۔چہرہ ڈھکنا اس انتہا پسندی کی علامت ہے جو یورپ میں بڑھتی جارہی ہے اور اس کی سوئٹزرلینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer